الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کے الزامات مسترد کردیئے

ویب ڈیسک :الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین پی ٹی آئی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کو الیکشن کروانے کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں، موجودہ صورتحال کا الیکشن کمیشن کو کسی طور ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جاسکتا۔
ایک بیان میں الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ڈی آر اوز اور آر اوز کا تقرر کردیا گیا تھا، ملک بھر میں ڈی آر اوز اور آر وز کی ٹریننگ بھی شروع کر دی تھی، ڈی آر اوز اور آر اوز کی ٹریننگ الیکشن شیڈول سے پہلے ضروری ہے، ٹریننگ ضروری ہے تاکہ شیڈول کا اعلان ہوتے ہی کاغذات نامزدگی کا اجراءاور وصولی کر سکیں۔
الیکشن کمیشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال کا الیکشن کمیشن کو کسی طور ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔

مزید پڑھیں:  جوڈیشل مجسٹریٹ کی علی امین کیخلاف کیس کی سماعت سے معذرت