شناختی کارڈ بلاک

پی ٹی آئی کے 18رہنماؤں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کیلئے لسٹ نادرا کو ارسال

ویب ڈیسک :وزارت داخلہ کی جانب سے پی ٹی آئی کے 18اشتہاری رہنماؤں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کے لئے نادرا کو لسٹ ارسال کردی گئی ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لسٹ میں مراد سعید، اعظم سواتی، حماداظہر، میاں اسلم اقبال ،کرامت علی کھوکھر، حافظ فرحت عباس ، علی امین گنڈا پور ،امتیازاحمد شیخ، واثق قیوم عباسی،علی اصغر منڈا کے نام شامل ہیں۔
مسرت جمشید چیمہ، احمد خان نیازی،جمشید چیمہ ، زبیرنیازی، اسد زماں چیمہ، سعید سندھو، ملک ندیم عباس، غلام محی الدین دیوان کے نام بھی فہرست میں شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لسٹ میں شامل پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے افراد ملک بھر کے مختلف تھانوں کو مطلوب ہیں-

مزید پڑھیں:  لاہور میں تحریک انصاف عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، تیاریاں مکمل