سائفر کیس کی کارروائی

سائفر کیس کی کارروائی پرنٹ، الیکٹرانک و سوشل میڈیا پر نشر کرنے پر پابندی

ویب ڈیسک سائفر کیس کی کارروائی پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی‘آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے بڑا حکم جاری کردیا۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پیمرا اور پی ٹی اے کو اس حوالے سے ہدایات پر پابندی کی ہدایت کی جاتی ہے، اگر کوئی بھی خلاف ورزی ہوئی تو اس پر آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت کارروائی ہو گی۔
پیمرا اور پی ٹی اے کو عدالتی حکم کی کاپی فراہم کی جائے تاکہ آئندہ خلاف ورزی نہ ہو، سائفر کیس کا ٹرائل ان کیمرہ کرنے کی پراسیکیوشن کی درخواست منظور کی جاتی ہے۔
فیصلے کے مطابق سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی فیملی مشروط موجود ہو گی، شرط ہو گی کہ عدالتی کارروائی کو فیملی ممبران کسی جگہ بیان نہیں کریں گے۔

مزید پڑھیں:  مہمند میں پولیو کیس، ڈی ایچ او اور پولیو کوآرڈینیٹر معطل