5700روپے فی تولہ

ڈالر کی قدر میں کمی، سونا مزید 5700روپے فی تولہ مہنگا

ویب ڈیسک: ملک بھر میں گزشتہ دو روز سے سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی جا رہی تھی تاہم اچانک سونے کی قیمت میں 5700 روپے فی تولہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے.
اس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 18 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔
دریں اثناءسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر10 پیسے سستا ہوگے۔ انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کا بھاﺅ 283 روپے 51 پیسے رہا۔
انٹر بینک میں ڈالر 17 پیسے سستا ہوکر 283 روپے 61 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 284 روپے 50 پیسے پر برقرار رہا۔ یاد رہے کہ ڈالر کی قدر میں کمی جبکہ سونا مزید 5700 روپے فی تولہ مہنگا ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  روس کا یوکرین کے 6نیپچون میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ