بیرسٹرگوہر

شفاف انتخابات کے لئے ججز کو آر او بنایا جائے، بیرسٹرگوہر

ویب ڈیسک: چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے آر اوز سے متعلق اعلامیہ سے الیکشن ملتوی ہونے کا خدشہ ہے۔ پارٹی رہنماﺅں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے مطابق 8 فروری کو انتخابات ہونے ہیں۔
بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پہلے بھی انتخابات ملتوی ہونے کا بہانہ بنایا، ہم سپریم کورٹ گئے اور 8 فروری کو الیکشن کا فیصلہ کیا گیا۔آج الیکشن کا شیڈول آنا تھا لیکن جاری نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ افسروں کو آر او نہیں بنایا جا سکتا اس سے دھاندلی ہو سکتی ہے۔
ججوں کو ریٹرننگ افسر بنایا جائے جس سے الیکشن شفاف ہوں گے۔ ب
یرسٹر گوہر علی نے مزید کہا کہ الیکشن میں ایسے افراد کو تعینات کیا جائے جن کا ماضی شفاف ہو۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کل یا پرسوں ہم پنجاب میں کنونشنز سے متعلق شیڈول جاری کر دیں گے۔
پنجاب میں ورکرز کنونشن کو خود لیڈ کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ سائفر کیس میں ان کیمرہ ٹرائل کو جلد چیلنج کریں گے۔

مزید پڑھیں:  پیجر دھماکے انسانی حقوق کے عالمی قانون کی خلاف ورزی قرار