گلبہار تا نواب مارکیٹ، بی آر ٹی کے نئے روٹ کا آغاز

ویب ڈیسک: بی آر ٹی پشاور پر نئے ایکسپریس روٹ کا آغاز ایکسپریس روٹ ER 16 کی بس گلبہار چوک سے نواب مارکیٹ فیز 6 تک سفری سہولت فراہم کرے گی نیاایکسپریس روٹ مورخہ 18 دسمبر سے فعال ہو جائے گا۔ ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق یہ روٹ کل 15 سٹاپس پر مشتمل ہے جن میں گلبہار چوک، ملک سعد شہید، صدر بازار، تہکال بالا، آبدرہ، یونیورسٹی آف پشاور، بورڈ بازار، مال آف حیات آباد، زرغونی مسجد، ملک سعد مارکیٹ، حاجی کیمپ، مدرسہ، فیز 7 ٹرمینل، گول چوک اور نواب مارکیٹ سٹاپس شامل ہیں
ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق اس روٹ کے اجرا ء سے موجودہ روٹس پر رش میں کمی آئے گی۔ اس وقت بی آر ٹی کی تمام 244 بسیں مکمل طور پر فعال ہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر بی آر ٹی پر تقریباً 3 لاکھ مسافر سفر کرتے ہیں۔ ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق بی آر ٹی پشاور کل 17 روٹس پر عوام کو سفری سہولت فراہم کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  چیف جسٹس نے اکثریتی ججز کی وضاحت پر رجسٹرار سے جواب مانگ لیا