امن کے ثمرات

خیبرپختونخوا میں امن کے ثمرات، چترال میں کالاش فیسٹیول کا آغاز

ویب ڈیسک: تاریخی چومس فیسٹیول کا باقاعدہ آغاز وادی بمبوریت، بریر اور رمبور میں ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چترال میں امن کے ثمرات جاری ہیں، جہاں کالاش فیسٹیول چومس کا جوش وخروش سے آغاز ہوگیا ہے۔
فیسٹول میں مختلف ایونٹس منعقد کئے جائیں گے جبکہ جانوروں کی قربانی، مختلف کھانوں کی تیاری، بون فائر سمیت کئی دیگر ایونٹس بھی ہوں گی۔
16واضح رہے دسمبر سے شروع ہونے والا فیسٹیول 22 دسمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔
فیسٹیول دیکھنے کے لئے ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد کے ساتھ ساتھ غیر ملکی سیاح وادی کا رخ کر رہے ہیں۔
تقریب میں شرکاء میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں:  بانی پی ٹی آئی کو اپنی ذات کے سوا بھی سوچنا چاہیے، بلاول