گورنر ہاؤس پشاور

گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی سے مولانا طاہر اشرفی کی ملاقات

ویب ڈیسک: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی ومشرق وسطٰی مولانا طاہر اشرفی نے گورنر ہاؤس پشاور میں گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے دوران خیبر پختونخوا میں امن وامان اور مذہبی ہم آہنگی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں غزہ میں صیہونی فوج کے مظالم اور فلسطینی عوام کی نسل کشی کی مذمت کی گئی۔
مولانا طاہر اشرفی نے گورنر غلام علی کو بین المذاہب ہم آہنگی اور مشرق وسطٰی واسلامی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے فلاح سے متعلق امور سے بھی آگاہ کیا۔
گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر مظالم رکوانے میں عالمی قوتوں کو کردار ادا کرنا چاہئے۔

مزید پڑھیں:  پشاور سمیت خیبر پختونخوا بھر میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا کامیاب انعقاد