مسلم لیگ ن نواز شریف

ہم نے ہمیشہ آئین کی پاسداری اور رکھوالی کی ہے، نواز شریف

ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم اور قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے لاہور میں پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئین اور قانون پر چلنے والوں کو راستے سے ہٹا دیا جاتا ہے۔
اجلاس سے خطاب کے دوران نواز شریف کا کہنا تھا کہ درمیان میں فاصلے آگئے تھے اور پھر حالات کہاں سے کہاں پہنچ گئے، میں نے سوچا بھی نہ تھا کہ بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر فارغ کر دیا جائے گا، ایک سلیکٹڈ کو لانے کیلئے وزیراعظم کو فارغ کیا گیا۔
سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آج ملک میں سب کچھ ریورس ہوگیا، ہم نے آئی ایم ایف کو خداحافظ کہہ دیا تھا، اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف سے کہا فی الحال ضرورت نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان دنیا کی سب سے زیادہ آبادی والے 10 ممالک میں شامل ہے، لیکن شاید ہم خود بھی اپنے آپ سے مخلص نہیں۔
قائد مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ پشاور سے سکھر تک ہم نے موٹرویز بنائیں، غیر ملکی قرضے واپس کئے، ہم نے ملک کو موٹرویز اور سی پیک جیسے منصوبے دئیے، ہم نے ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا اور ملک ترقی کی دوڑ میں آگے بھاگ رہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہم کام کرنے والے لوگ ہیں، ہم غریبوں کا دکھ درد بانٹنے ہیں، ہم نہیں چاہتے ملک میں آٹا اور دال مہنگی ہو۔
قائد مسلم لیگ ن نے مزید کہا کہ اتنی دیر میں وزیراعظم نہیں رہا جتنی دیر ملک بدری کاٹی، ہم پر جھوٹے مقدمے بنائے گئے، رانا ثناء اللہ پر ہیروئن سمگلنگ کا جھوٹا مقدمہ بنایا گیا، ہم پر بنائے گئے تمام جھوٹے مقدمات کو ججز نے اُٹھا کر باہر پھینکا۔

مزید پڑھیں:  کرم میں ایک بار پھر جھڑپیں :6افراد جاں بحق ،متعدد زخمی