رہائی کا حکم

عدالت کا پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کی رہائی کا حکم

ویب ڈیسک: رہنماتحریک انصاف شیر افضل مروت کو رہا کرنے کا حکم لاہور ہائی کورٹ نے جاری کر دیا۔
لاہور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما کی نظربندی کے معاملے پر جسٹس شہرام سرور نے کیس پر سماعت کی۔
کچھ دن قبل پی ٹی آئی رہنما کو پولیس نے 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا تھا۔
اس سے پہلے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کی نظربندی کے خلاف درخواست پر حکومت نے لاہور ہائیکورٹ میں جواب جمع کروایا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ نظربندی کے خلاف درخواست گزار متعلقہ فورم پر رجوع کرے۔
حکومتی جواب میں کہا گیا تھا کہ شیر افضل مروت کی نظربندی کا نوٹیفکیشن ڈپٹی کمشنر نے جاری کیا، شیر افضل مروت کی نظر بندی کے خلاف پہلے درخواست حکومت کو دیں۔ اپنے جواب میں حکومت نے استدعا کی تھی کہ عدالت نظر بندی کے خلاف دائر درخواست مسترد کرے۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف کا مخصوص نشستوں بارے پھر سپریم کورٹ سے رجوع