جارجیا میلونی

اسلام اور یورپ میں ہم آہنگی کا مسئلہ ہے، جارجیا میلونی

ویب ڈیسک: اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی نے کہا ہے کہ اسلامی تہذیب و ثقافت اور یورپی تہذیب اور حقوق میں ہم آہنگی نہیں جس سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی کے مطابق اسلامی تہذیب اور یورپی ثقافت میں ایک دوسرے سے اختلاف پائے جاتے ہیں اور ان میں ہم آہنگی کا مسئلہ موجود ہے۔
اٹالین وزیراعظم کی جانب سے یہ متنازعہ تبصرہ اپنی دائیں بازو کی انتہائی قدامت پسند جماعت کے زیراہتمام روم میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران کیا گیا جس میں برطانوی وزیر اعظم اور دنیا کے معروف ترین ارب پتی ایلون مسک بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں:  سوات:غیر ملکی سفیروں کے قافلے کے قریب دھماکہ ،1پولیس اہلکارشہید،3زخمی