انوار الحق کاکڑ

دہشت گردی کا مقابلہ مل کر کیا جا سکتا ہے، انوار الحق کاکڑ

ویب ڈیسک: دہشت گردی سے نمٹنے کے حوالے سے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کا مقابلہ آپس میں متحد ہو کر ہی کیا جا سکتا ہے۔
کوئٹہ میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی ایک لعنت ہے اس سے مقابلہ تبھی کیا جا سکتا ہے جب آپس میں اتحاد اور اتفاق ہو اور اسی سے کامیابی مل سکتی ہے۔
نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ دوران جنگ ادب پیدا نہیں ہوسکتا نہ ہی ملک ترقی کر سکتا ہے، امن ہوگا تو معاشرہ ترقی کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ جتنی پرانی بلوچستان کی تہذہب ہے اتنی ہی پرانی ان کی زبان کی خوبصورتی بھی ہے جس کی نذیر ملنا مشکل ہے۔
ہزارگی زبان میں نشریات شروع ہونے کے بارے میں انہوں نے خوشی کا آظہار کیا اور کہا کہ اس اقدام سے دلی خوشی محسوس کررہا ہوں۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی اصل پہچان اس کا سلیقہ ہے، مجھے معلوم ہے کہ ہزارہ کے لوگوں میں کافی ٹیلنٹ ہے، انہیں مواقع ملنے کی دیر ہے جو انہیں ملنے لگے ہیں۔

مزید پڑھیں:  چیف جسٹس نے اکثریتی ججز کی وضاحت پر رجسٹرار سے جواب مانگ لیا