بیرسٹر گوہر علی

پی ٹی آئی سے انتخابی نشان لینا نا انصافی ہوگی‘ بیرسٹر گوہر علی

ویب ڈیسک :پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں کسی جماعت کے ساتھ اتحاد نہیں کریں گے ‘پی ٹی آئی سے انتخابی نشان لینا عوام کے ساتھ ناانصافی ہوگی۔
پشاو رہائیکورٹ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس پر ہائیکورٹ میں 21 دسمبر کو دلائل ہوں گے‘میرٹ پر فیصلہ نہ ہونے کی وجہ سے معاشرہ خراب ہوتا ہے، پاکستان کے 70 فیصد عوام پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کسی خاص فورم کو ریلیف نہیں مل رہا، عدلیہ آزاد ہے، پشاور ہائیکورٹ کا بہت اہم کردار ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ پر ہمیں بھروسہ ہے، پشاور ہائیکورٹ میں اس لیے آئے کیونکہ انتخاباب کے نتائج کا اعلان یہاں سے ہوا۔
انہوں نے کہا کہ اگر ڈی سی، آر اوز ہوں تو وہ حکومت کا حصہ ہیں جو شفاف نہیں رہی، ہمارا خدشہ بجا ہے اس لئے عدلیہ سے الیکشن کروائے جائیں۔
پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ عام انتخابات میں کسی جماعت کے ساتھ اتحاد نہیں کریں گے، وکلاءکو ٹکٹس ضرور دیں گے لیکن حتمی فیصلہ بانی چئیرمین ہی کریں گے۔

مزید پڑھیں:  دیر اور مالاکنڈ میں زلزلے کے جھٹکے،لوگوں میں خوف و ہراس