بیرون کوہاٹی گیٹ نئی پائپ لائن کے باوجود سوئی گیس نہ مل سکی

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت کے مرکز بیرون کوہاٹی گیٹ کے رہائشی علاقوں میں نئی پائپ لائن بچھانے کے باوجود سوئی گیس کے مسائل حل نہ ہو سکے، نیشنل بینک کالونی روڈ پر کریم آباد، جلیل جان سٹریٹ اور ملحقہ گلیوں میں گیس کی نئی پائپ لائن بچھانے کے بعد صرف چند گھریلو اور کمرشل صارفین کو نئی لائن سے کنکشن فراہم کئے گئے ہیں
تاہم شدید سردی کے باوجود بیشتر رہائشیوں کو گیس کی فراہمی نہیں کی گئی جبکہ از خود مکمل کرنے والے کام کے بارے میں رہائشیوں کی جانب سے بار بار توجہ دلانے کے باوجود بیشتر گھریلو صارفین تاحال گیس سے یکسر محروم ہیں، دوسری طرف ہر ماہ بل باقاعدگی سے بھیجے جا رہے ہیں، اہل علاقہ نے صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے گورنر حاجی غلام علی، نگران وزیر اعلیٰ جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ اور جی ایم محکمہ سوئی گیس اور دیگر اعلیٰ حکام سے صورتحال کا نوٹس لینے اور تمام صارفین کو نئی گیس پائپ لائن کنکشن فوری فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پیجر دھماکے انسانی حقوق کے عالمی قانون کی خلاف ورزی قرار