اعتماد کا اظہار

الیکشن کمیشن کے صوبائی ممبران کا چیف الیکشن کمشنر پر اعتماد کا اظہار

ویب ڈیسک :الیکشن کمیشن کے چاروں صوبائی ممبران نے چیف الیکشن کمشنر پر غیر متزلزل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمیشن تمام فیصلے قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھ کر کرتا ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن فیصلے قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھ کر کرتا ہے، چاروں صوبائی ممبران نے چیف الیکشن کمشنر پر غیر متزلزل اعتماد کا ظہار کیا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ابھی تک کےتمام فیصلے باہمی مشاورت سے ہوئے، تمام اضلاع کا سیٹوں کا کوٹہ بھی قانونی تقاضوں سے طے کیا۔
حلقہ بندی پراعتراضات داخل ہونے کے بعد کمیشن نے فیصلے کئے، ضلع حافظ آباد کے بارے میں اعتراض کا فیصلہ بھی ہم آہنگی سے کیا۔

مزید پڑھیں:  ٹانک میں موٹر کار حادثے کا شکار،6افراد جاں بحق،ایک بچہ زخمی