کاغذات نامزدگی

عام انتخابات:خیبر پختونخوا میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری

ویب ڈیسک :خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں عام انتخابات کے سلسلے میں کاغذات نامزدگی حاصل اور جمع کرنے کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا ۔
تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے دو قومی اور پانچ صوبائی حلقوں کے لئے نامزگی کاغذات نامزدگی وصول کئے گئے ‘پرویز خٹک کے داماد ڈاکٹر عمران خٹک نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔
اسی طرح جمعیت علماءاسلام کی جانب سے این اے 33 کیلئے مفتی شوکت علی اور پی کے 86 کیلے حافظ ملک بلال نے کاغذات جمع کئے ۔
جمرود ے قومی اسمبلی کے ایک اور تین صوبائی نشستوں کے لئے کاغذات نامزدگی کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے
ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ثناءاللہ خان کے مطابق این اے 27 کے لئے 28 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی وصول کئے ‘صوبائی نشست پی کے 69 سے 21 ‘پی کے 70 سے ایک خاتون سمیت 50 امیدواروں جبکہ پی کے 71 کے لئے 42 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی وصول کئے ۔
سوات کے تین قومی اور 8صوبائی اسمبلیوں کے لئے مجموعی طور پراب تک 406 کاغذات نامزدگی امیدواروں نے وصول کئے گئے ۔
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر قاسم علی خان نے بتایا کہ انتخابات کو شفاف بنانے کے لئے انتخابی عملے کو تربیت دی جارہی ہے۔
دریں اثناءٹانک میں جمعیت علماءاسلام ف کے رہنمائمفتی اسد محمود نے این اے 43 پر کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے
اس کے علاوہ ملک غلام قادر خان بیٹنی نے این اے 43 اور پی کے 108 پر آزاد حیثیت سے کاغذات جمع کروا دیئے ہیں ۔
پی کے 108 پر جمعیت علماءاسلام کے امیدوار محمود احمد خان بیٹنی ‘پی ٹی آئی کے داور خان کنڈی نے این اے 43 پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ مسلم لیگ ن سمیع اللہ خان برکی نے این اے 43 پر کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈا پور نے پورا پنجاب اور لاہور گھوم کر اپنا چیلنج پورا کرلیا،بیرسٹر سیف