مانسہرہ، گاڑی گہری کھائی میں جا گری، 6 افراد زخمی

ویب ڈیسک: ضلع مانسہرہ میں مٹاں والی زیارت کے قریب موٹر کار کھائی میں جا گری۔ اس حوالے سے ریسکیو 1122 نے فوری طور پر رسپانس دیتے ہوئے 2 میڈیکل ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔
ترجمان ریسکیو کا کہنا ہے کہ گجرات کے رہائشی محمّد شہزاد جس کی عمر 32 سال بتائی جا رہی ہے کی گاڑی کھائی میں جا گری اور گاڑی میں ایک ہی فیملی کے 6 افراد زخمی ہو گئے۔
حادثہ میں زخمی ہونے والوں میں شہزاد، عرفان، عبدالہادی، کشف بی بی ، آمنہ بی بی، ایمان فاطمہ شامل ہیں۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق میڈیکل ٹیموں نے زخمی افراد کو فرسٹ ایڈ فراہم کر کے کنگ عبدالله ہسپتال مانسہرہ منتقل کر دیا۔
یاد رہے کہ مانسہرہ میں گاڑی گھائی میں گرنے سے 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  معاشی بحالی سیاسی استحکام سے جڑی ہے، وزیراعظم