غیر قانونی افغان باشندوں کا انخلاء جاری، مزید 1483 تارکین وطن لوٹ گئے

ویب ڈسیک: پاکستان بھر سے غیر قانونی افغان باشندوں کا انخلاء جاری ہے، ذرائع کے مطابق مزید 1483 افغان باشندے اپنے وطن لوٹ گئے۔
ذرائع نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرفتاری کے خوف سے حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد افغانستان واپس لوٹ رہی ہے۔
گزشتہ روز مزید 1483 غیر قانونی افغان شہری لوٹ گئے جن میں 325 مرد، 313 خواتین اور 845 بچے شامل ہیں۔ ان حالیہ اعداد و شمار کے ساتھ مجموعی طور پر پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی تعداد 4 لاکھ 43 ہزار 376 ہو گئی جبکہ یہ سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور کو 5اکتوبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم