فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی پر عثمان خواجہ زیر عتاب آ گئے

ویب ڈیسک: اسرائیل کی بربریت کے خلاف آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کو فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی پر آئی سی سی کی جانب سے جرمانہ کیا گیا۔ اس حوالے سے آئی سی سی کی جانب سے عذر یہ تراشا جا رہا ہے کہ کرکٹر نے قوانین کیخلاف ورزی کی تھی۔
یاد رہے کہ پرتھ ٹیسٹ کے دوران آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کو آئی سی سی نے ضوابط کی خلاف ورزی پر جرمانہ کر دیا۔
آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے پاکستان کیخلاف پرتھ ٹیسٹ میں فلسطینوں سے اظہار یکجہتی کیلئے بازوں پر سیاہ پٹی باندھی تھی جبکہ پریکٹس سیشن کے دوران بھی انہوں نے ایسے جوتے پہنے تھے جس پر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مختلف نعرے درج تھے۔
آئی سی سی کی جانب سے ایکشن لیتے ہوئے عثمان خواجہ کو فلسطینیوں سے اطہار یکجہتی کے الفاظ سے مزین جوتے پہننے سے روک دیا تھا اس پر انہوں نے بازو پر پٹی باندھ دی۔ ان کے اس ردعمل پر انہیں جرمانہ کیا گیا۔
یاد رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے اس بات کی وضاحت نہیں کی گئی کہ عثمان خواجہ کو اس کی کیا سزا دی گئی۔ ضابطہ اخلاق کی اس خلاف ورزی پر فی الحال کرکٹر کو صرف تنبیہ ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاورموٹروے ٹول پلازہ سے پہلا قافلہ لاہور جلسہ کیلئے روانہ