سراج الحق

مقتدر حلقوں کو ملک کے مستقبل کی خاطر سوچنا ہوگا‘سراج الحق

ویب ڈیسک :جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق نے قومی اسمبلی کے حلقہ NA6 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرالئے۔
کاغذات نامزدگی جمع کرنے کے بعد سراج الحق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاستدانوں نے ملک کو کہیں کا نہیں چھوڑا‘ ملک مزید سیاسی انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا اس لئے مقتدر حلقوں کو ملک کے مستقبل کی خاطر سوچنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ حقیقی جمہوریت شفاف الیکشن کرانے سے ہی ممکن ہےمیرا مقابلہ سیاسی جماعتوں سے نہیں عالم کفر سے ہے‘ملک میں مذہبی اور ثقافتی ترویج کیلئے تعلیمی نظام کی تبدیلی ضرور ی ہے۔
ساج الحق کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے رہائشی اپنے ملک میں محتاجی کی زندگی گزارنے پر مجبور‘پاکستان کو پیروں پر کھڑا کرنے کیلئے محب وطن و ایماندار لوگوں کا انتخاب کرنا ہوگا ‘
انہوں نے کہا کہ ملک مزید سیاسی انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا اس لئے مقتدر حلقوں کو ملکی مستقبل کی خاطر سوچنا ہوگا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلی خیبرپختونخوا کی قیادت میں قافلہ پنجاب کی حدود میں داخل