ویب ڈیسک :پاکستان تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دینے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیر سٹر گوہر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن پر ہمارے تحفظات ہیں،آئین کے کون سے شق کی خلاف ورزی کی ہے۔
بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ہمارا انتخابی نشان واپس لینے کا تہیہ کر رکھا تھا، صرف ہماری پارٹی کا الیکشن دیکھا گیا باقی پارٹیوں کو چھوڑا گیا۔
انہوں نے کہا کہ جون 2022 کو پارٹی الیکشن ہوئے،الیکشن کمیشن نے اس کو بھی قبول نہیں کیا، الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ جائیں گے، الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کریں گے۔
Load/Hide Comments