گرینڈ الائنس

خیبر پختونخوا :پی ٹی آئی کیخلاف گرینڈ الائنس مشکلات کا شکار

ویب ڈیسک :خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے خلاف سیاسی جماعتوں کا گرینڈ الائنس مشکلات کا شکار، چاروں بڑی سیاسی جماعتوں کے درمیان مختلف مقامات پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق نہ ہوسکا ۔
ذرائع کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف ، اے این پی، پیپلز پارٹی اور پی ایم ایل این کے درمیان پشاور کی مختلف نشستوں پر ڈیڈلاک برقرار ہے۔
سیاسی جماعتوں کے مابین صوبائی دارالحکومت کی تین سے چار اہم حلقوں پرسیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق نہیں ہو سکا۔
بتایا گیا ہے کہ چارسدہ، مردان، صوابی اور سوات کے بھی اہم حلقوں پر سیاسی جماعتوں کے درمیان ڈیڈلاک برقرار ہے۔
ترجمان جے یو آئی کا کہنا ہے کہ ڈیڈلاک ختم کرنے کیلئے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، آئندہ 3 سے 4 روز میں ڈیڈلاک ختم ہونے کی توقع ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی اخبار نے عمران خان کا دوغلاپن بے نقاب کر دیا: مریم اورنگزیب