3 کھلاڑیوں پر پابندی

افغان کرکٹ بورڈ نے 3 کھلاڑیوں پر پابندی لگا دی

ویب ڈیسک: افغان کرکٹ بورڈ نے مجیب الرحمان، فضل فاروقی، نوین الحق پر پابندی عائد کر دی۔
ان کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط نہ کرنے پر اصرار ان کی کمرشل لیگز میں شمولیت تھی، جو اپنے ذاتی مفادات کو افغانستان کیلئے کھیلنے پر ترجیح دیتے تھے جسے قومی ذمہ داری سمجھا جاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق افغان کرکٹ بورڈ کے مطابق تینوں کھلاڑیوں کو2 سال تک لیگ کھیلنے کی این او سی نہیں ملے گی۔ تینوں کھلاڑی ٹی20 لیگ کی وجہ سے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط نہیں کرنا چاہتے۔
افغانستان کرکٹ بورڈ نے ان کھلاڑیوں کے خلاف تادیبی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمیٹی نے اے سی بی کی اعلیٰ انتظامیہ کو درج ذیل سفارشات پیش کیں۔
ان کھلاڑیوں کو دو سال کیلئے این او سی حاصل کرنے کیلئے غیراہل سمجھا جائے گا اور تمام موجودہ این او سی فوری طور پر منسوخ کر دئیے جائیں گے۔
یکم جنوری 2024 سے تینوں کھلاڑی ایک سال کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ کے اہل نہیں ہوں گے۔ اس صورت میں ACB ضرورت پڑنے پر ایونٹس میں ان کی شرکت پر غور کرے گا اور فیصلہ کرے گا۔
آئی سی سی، اے سی سی، ممبر ممالک/ کرکٹ بورڈز اور افغانستان کے عوام سمیت کرکٹنگ کمیونٹی تک ACB کے موقف کو پیش کرے گا۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری