پیٹ کمنز بھی عثمان خواجہ کی حمایت میں بول پڑے

ویب ڈیسک: آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز پیٹ کمنز نے بھی عثمان خواجہ کی حمایت کر دی۔ ذرائع کے مطابق فلسطین کی حمایت کرنے پر آئی سی سی کے نشانے پر آنے والے کینگرو کرکٹر عثمان خواجہ کی حمایت میں آوازیں اٹھنے لگیں۔
اس حوالے سے پیٹ کمنز کا کہنا ہے کہ عثمان خواجہ کی غزہ کے معاملے پر انسانی بحران پر توجہ دلانے کی کوشش جارحانہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی میں نے کہا تھا کہ میں متشدد کارروائیوں کے خلاف آواز اٹھانے والے عثمان خواجہ کی حمایت کرتا ہوں اور اب بھی یہی کہوں گا۔
آئی سی سی کے قوانین کے بارے میں انہوں نے کہا کہ بے شک یہ کونسل کے قوانین ہیں جسے ہم مانتے ہیں لیکن اپنی آواز اٹھانے کا حق سب کے پاس ہے۔ واضح رہے کہ آئی سی سی نے آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کو فلسطین کے حق میں بلے پر تحریر اور جوتے پر امن کی علامت فاختہ کا نشان بنانے سے روک دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف جلسہ ختم، ساؤنڈ سسٹم اور لائٹس بند، شرکاء لوٹنے لگے