فی درجن قیمت

انڈوں کی فی درجن قیمت 420 روپے تک پہنچ گئی

ویب ڈیسک: ملک بھر میں انڈوں کی فی درجن قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
ادارہ شماریات کے اعداد وشمار کے مطابق انڈوں کی فی درجن قیمت 420 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
ملک کے دیگر شہروں سمیت اسلام آباد، فیصل آباد اور پشاور میں قیمتوں میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق سیالکوٹ میں انڈوں کی فی درجن قیمت 410 روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ راولپنڈی، گوجرانوالا، لاڑکانہ اور ملتان میں انڈے 400 روپے فی درجن فروخت ہو رہے ہیں۔
اسی طرح کراچی، بہاولپور اور حیدرآباد میں انڈے فی درجن 380 روپے میں فروخت کئے جا رہے ہیں، لاہور میں فی درجن انڈوں کی سرکاری قیمت 364 روپے ہے لیکن دکاندار مختلف ریٹس پر فروخت کررہے ہیں۔
ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ، بنوں میں بھی فی درجن انڈے 400 روپے میں فروخت ہو رہے ہیں، خضدار، سکھرمیں فی درجن انڈے 390 روپے میں دستیاب ہیں۔

مزید پڑھیں:  جوڈیشل مجسٹریٹ کی علی امین کیخلاف کیس کی سماعت سے معذرت