اسرائیلی توپوں کا رخ دمشق کی جانب مڑ گیا، اہم کمانڈر شہید

ویب ڈیسک: فلسطین میں تباہی مچانے کے بعد اسرائیلی توپوں کا رخ شام کے قدیمی شہر اور دارالحکومت دمشق کی جانب مڑ گیا۔ اسرائیل کے دمشق پر حملے میں ایرانی پاسدران انقلاب کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل سید رضا موسوی شہید ہوگئے۔
ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے دمشق میں زینبیا ضلع کے قریب فضائی حملہ کیا جس میں جاں بحق ہونےوالے اہم کمانڈر کے علاوہ اور کسی کے شہید یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔
اس حوالے سے ایرانی پاسدارن انقلاب نے دمشق میں اہم کمانڈر کے شہید ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ یاد رہے کہ بریگیڈیئر جنرل رضا موسوی شام میں مزاحمتی یونٹ کے انچارج تھے۔
اسرائیلی حملے کےبعد ایران پاسداران انقلاب کی جانب سے جوابی کارروائی کی دھمکی دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  مولانا عطاء الرحمان جمعیت علمائے اسلام خیبر پختونخوا کے بلا مقابلہ امیر منتخب