سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 2 لاکھ 20 ہزار 600 ہو گیا

ویب ڈیسک: سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ حالیہ اضافہ کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 20 ہزار 600 ہو گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے ذرائع کے مطابق ایک ہزار کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 20 ہزار 600 روپے ہو گئی ہے۔
اس کے علاوہ دس گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس سے سونے کی قیمت ایک لاکھ 89 ہزار 129 روپے ہو گئی۔

مزید پڑھیں:  مہمند میں پولیو کیس، ڈی ایچ او اور پولیو کوآرڈینیٹر معطل