‘ہندو مذہب دھوکہ ہے’ سوامی پرساد موریہ کے بیان پر تنازعہ

ویب ڈیسک: سماج وادی پارٹی کے قائد ایس پی سوامی پرساد موریہ نے ہندو دھرم پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندو مذہب ایک دھوکہ ہے۔ ان کے اس بیان کے بعد وہ ایک بار پھر تنازعہ میں گھرگئے ہیں۔
انہوں نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ ہندو مذہب ایک دھوکہ ہے اس کے سوا کچھ نہیں۔ اس سے قبل آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت دو مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ ہندومت نام کا کوئی دھرم نہیں بلکہ یہ طرزِ زندگی ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی بھی ایسا ہی کہہ چکے ہیں۔
سماج وادی پارٹی کے لیڈر سوامی پرساد موریہ کے مطابق یہ دھرم نہیں بلکہ دھوکہ اور روزی روٹی کا ذریعہ ہی ہے، اس کے سوا کچھ نہیں۔
سوامی پرساد موریہ نے کہا کہ موہن بھاگوت اور مودی جیسے لوگ جب ایسے بیانات دیتے ہیں تو جذبات کو ٹھیس نہیں پہنچتی لیکن سوامی پرساد موریہ جب یہ بات کہتا ہے تو بے چینی پھیل جاتی ہے۔
یاد رہے کہ سوامی پرساد موریہ 2022ء کے یوپی اسمبلی الیکشن سے قبل بھگوا جماعت چھوڑکر سماج وادی پارٹی میں شامل ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں:  کرپشن میں ملوث افسران کا سراغ لگانے کیلئے ایجنسیوں کی مدد لینے کا فیصلہ