بیرسٹر گوہر

نگراں سیٹ اپ سارے اقدار بھلا بیٹھا ہے‘بیرسٹر گوہر

ویب ڈیسک :چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن سے کوئی بھی مطمئن نہیں، نگراں سیٹ اپ تو سارے اقدار بھلا بیٹھا ہے،الیکشن پراسس کو داغدار کرنے پر سپریم کورٹ سوموٹونوٹس لے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی امیدوار پرامن رہیں، سخت حالات کے باوجود پی ٹی آئی امیدواروں نے سب سے زیادہ کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف صرف بانی پی ٹی آئی نہیں کسی اور کو بھی الیکشن نہیں لڑنے دے رہا، آئین کے مطابق بانی پی ٹی آئی الیکشن میں حصہ لے سکتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے کارکن پرامن رہیں، جیت بلے کی ہوگی، الیکشن شفاف نہ ہوئے تو معیشت تباہ ہو جائے گی، جنہوں نے پریس کانفرنس کی انہیں پارٹی میں شامل نہیں کیا جائے گا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہر حلقے میں اپنا امیدوار کھڑا کریں گے، کسی جماعت سے کوئی اتحاد نہیں ہوا، نوازشریف پلان کے تحت آیا، وہ نہیں چاہتا پی ٹی آئی الیکشن میں حصہ لے۔
گوہر علی خان نے مزید کہا کہ ایسی حکومت سے شفاف الیکشن کی توقع نہیں کی جاسکتی، الیکشن کمیشن کو شفاف الیکشن کرانا چاہئے، الیکشن کمیشن کو ان زیادتیوں کا نوٹس لینا چاہئے-

مزید پڑھیں:  ضلع مہمند میں اراضی تنازعہ پر فائرنگ، 1 شخص جاں بحق، ایک زخمی