پین خیبرپختونخوا

پین خیبرپختونخوا نے موسم سرما کی تعطیلات بڑھانے کی مخالفت کردی

ویب ڈیسک :پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک (PEN)خیبرپختونخوا نے موسم سرما کی تعطیلات بڑھانے کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے محکمہ تعلیم کا نوٹیفیکیشن مسترد کردیا –
پین کے صوبائی صدر محمد سلیم خان اور صوبائی جنرل سیکرٹری طاہر امین خان نے چارسدہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم کے افسران ڈرائنگ رومز میں بیٹھ کر ایسے فیصلے کررہے ہیں کہ جس سے تعلیم اور قوم کے بچوں کا مستقبل تاریک ہونے کا خدشہ ہے لہٰذا محکمہ تعلیم اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے ۔
قانون کے مطابق تعلیمی سال میں طلبہ کےلئے اپنے پورے کورس کو پڑھنے کے لیے 240 دن /پیریڈ درکار ہیں‘ محکمہ تعلیم کے فیصلے سے میٹرک اور ایف اے کے طلباءکی سٹڈی شدید متاثر ہوئے کا خدشہ ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ تعلیم کی بغیر کسی منصوبہ بندی اور اسٹیک ہولڈر کو اعتماد میں لئے بغیر بند کمروں میں ہونے والے فیصلوں کو ناقص پالیسی قرار دیتے ہوئے نگران وزیر اعلیٰ کے پی اور نگران وزیر تعلیم سے نوٹیفیکیشن واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  لوئردیر، دس روزہ ایم سی اے جونئیر لیگ فورتھ زلمی ٹیم کے نام