ایبٹ آباد، مشتاق غنی کے بھائی کو پولیس نے گرفتار کر لیا

ویب ڈیسک: سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی کے بھائی کو پولیس نے گرفتار کر لیا، ذرائع کے مطابق الیکشن 2024ء کیلئے مشتاق غنی کے کاغذات نامزدگی ای سی پی نے مسترد کر دیئے تھے۔
ذرائع کے مطابق ان کے کاغذات مسترد کئے جانے کیخلاف مشتاق غنی کے بھائی عدالت میں اپیل جمع کرانے کیلئے جا رہے تھے کہ پولیس نے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنماء مشتاق غنی کے کاغذات الیکشن یکمیشن نے مسترد کر دیئے تھے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا: زیادہ تر والدین کا بچوں کو انسداد پولیو ویکسین پلانے سے انکار