چارسدہ اور مردان میں فائرنگ، 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: چارسدہ اور مردان میں فائرنگ واقعات کے دوران 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ اس دوران 2 بجے زخمی بھی ہوئے۔
ذرائع کے مطابق ضلع چارسدہ میں مردان روڈ پر ںامعلوم افراد کی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔
یاد رہے کہ مقتول ناظم جان محمکہ صحت میں ملازم تھے۔
مقتول کے بھائی کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف سٹی تھانہ چارسدہ میں رپورٹ درج کر دی گئی۔
دوسری جانب ضلع مردان میں کاٹلنگ روڈ پر رکشے پر فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا جس میں 2 خواتین جاں بحق جبکہ 2 بچے زخمی ہو گئے۔
اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں ملوث ملزم مقتولہ کا شوہر ہے جبکہ فائرنگ سے ملزم کی سالی بھی جان بحق ہو گئی۔
پولیس رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ میاں بیوی کا عدالت میں خلع کے لئے کیس چل رہا تھا۔
ذرائع کے مطابق ملزم ارتکاب جرم کرنے کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
یاد رہے کہ چارسدہ اور مردان کے اضلاع میں فائرنگ سے 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے.

مزید پڑھیں:  محمود خان کا پشاور ہائیکورٹ سے رجوع، درخواست دائر