حماس اور حزب اللہ کے حملوں میں کئی اسرائیلی فوجی ہلاک ، ٹینک بھی تباہ

ویب ڈیسک: شمالی غزہ اور رفح میں اسرائیلی افواج کی کارروائیوں کے جواب میں حماس اور حزب اللہ کے جوابی حملے بھی شدت سے جاری ہیں۔
شمالی غزہ اور رفح میں اسرائیلی افواج اور القسام بریگیڈ کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔
حماس کی جانب سے اسرائیلی ٹینک کے نیچے بارودی سرنگ نصب کر کے اور پھر اسے راکٹوں سے نشانہ بنایا جس کی ویڈیو بھی وائرل کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب حزب اللہ نے اسرائیل کے میرون فوجی اڈے پر درجنوں راکٹ داغ دیئے جس سے ان کے کئی سپاہی ہلاک جبکہ مالی نقصان کی بھی اطلاعات ہیں۔
یاد رہے کہ حماس اور حزب اللہ کے علاوہ یمن کے حوثیوں کی جانب سے بھی کارروائیاں جاری ہیں. ان کی جانب سے بحیرہ احمر میں امریکی جنگی جہاز پر کامیاب میزائل حملے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا ہاﺅس پر حملہ بارے ایف آئی آر درج کرانے پر غور