غزہ پر کنٹرول، اسرائیلی وزیر دفاع اپنی ہی حکومت پر برس پڑے

ویب ڈیسک: اسرائیلی وزیر دفاع گیلنٹ نے غزہ پر کنٹرول کے بیان پر اپنی حکومت پر تنقید کے نشتر برسا دیئے۔
گیلنٹ نے واضح کیا کہ جنگ اور حماس کے خاتمے کے بعد وہ کسی صورت غزہ پر اسرائیلی فوجی حکمرانی سے اتفاق نہیں کریں گے۔
اسرائیلی وزیر دفاع نے پریس کانفرنس کے دوران وزیراعظم نیتن یاہو سے مطالبہ کیا کہ وہ اعلان کریں کہ حماس کی شکست کے بعد اسرائیل غزہ پر کنٹرول حاصل نہیں کرے گا۔
اسرائیلی وزیر دفاع گیلنٹ نے مزید کہا کہ جلد ہی ہمیں کہا جائے گا کہ اسرائیلیوں کو شمال میں اپنے گھروں کو جانے کیلئے معاہدے کیا جائے یا فوجیوں کو کس کے ذریعے واپس جانا ہے؟

مزید پڑھیں:  حزب اللہ اور اسرائیل کی کراس بارڈر بمباری، 12 صیہونی زخمی