ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ودیگرشہداء کی نمازجنازہ آج اداکی جائیگی

ویب ڈیسک: ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سمیت دیگر شہداء کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثہ میں اعلیٰ شخصیات کی شہادت پر ایران میں 5 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اتوار کو سابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی شہید آذربائیجان کے سرحدی علاقے میں ڈیم کے افتتاح کے بعد واپس تبریز جا رہے تھے کہ ان کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی شہید کا ہیلی کاپٹر خراب موسمی حالات میں کریش ہوا اور طویل سرچ آپریشن کے بعد ان اعلیٰ حکام کے جسد خاکی ڈھونڈ لئے گئے۔

مزید پڑھیں:  آئی جی اسلام آباد کو سڑک پر دھمکیاں دیتے؟عظمیٰ بخاری کا علی امین پر طنز