27 مئی تک گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان، الرٹ جاری

ویب ڈیسک: سورج آگ برسانے لگا، 27 مئی تک گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان، لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کیلئَے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور بلوچستان سمیت دیگر علاقوں میں آج سے 27 مئی کے دوران درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ بڑھنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سندھ اور پنجاب کے اکثر شہروں میں دن اور رات کے اوقات میں 4 سے 8 ڈگری تک اوپر جانے کا امکان ہے۔
گرمی کی شدت کے باعث گلیشیئر پھٹنے اور فلیش فلڈز آنے کے امکانات بھی ہیں۔ اس حوالے سے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور سمیت صوبہ کے دیگر اضلاع سے ڈینگی کے 99 کیسز رپورٹ