شاعر احمد فرہاد اغوا، سیکرٹری داخلہ و دفاع کو عدالت پیشی کی ہدایت

ویب ڈیسک: شاعر احمد فرہاد کیس کے حوالے سے دائر درخواست میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت آج ہوگی۔
اس سلسلے میں عدالتی حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری داخلہ و دفاع 3 بجے پیش ہوں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی شاعر احمد فرہاد اغوا کیس کی سماعت کریں گے۔

مزید پڑھیں:  علی امین کی گمشدگی ڈرامہ تھی یا بازیابی، یہ بچگانہ حرکتیں ہیں ، اختیارولی