427f7cd9 a0b9 4a4f 9839 44f8a53b9294

سپریم کورٹ کےجج کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جج جسٹس امین الدین خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

کورونا وائرس نے سپریم کورٹ کو بھی لپیٹ میں لے لیا، سپریم کورٹ کے جج جسٹس امین الدین خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔ جسٹس امین الدین خان بینچ نمبر ٹو کا حصہ تھے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کی عمر ایوب کا استعفیٰ منظور نہ کرنے کی سفارش

دوسری جانب سپریم کورٹ کے ملازم ظفر اقبال کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے اور وہ بھی قرنطینہ ہوگئے جب کہ سپریم کورٹ ڈسپنسری کے ڈاکٹر یاسر خان بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر قرنطینہ میں چلے گئے ہیں

مزید پڑھیں:  ایران میں صدارتی انتخاب کل ہوگا، 6 امیدوار مدمقابل