خیبر پختونخوا اسمبلی

یوم تکبیر کی تعطیل مسترد ،خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس جاری رہے گا

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا اسمبلی نے 28مئی یوم تکبیر کی سرکاری تعطیل کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے سرکاری تعطیلات کے دنوں میں بھی بجٹ اجلاس جاری رکھنے کی منظوری دے دی۔
وفاقی حکومت کا ملک بھر میں 28 مئی کو عام تعطیل کے اعلان پر خیبر پختوںخوا اسمبلی میں جاری بجٹ اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ آفتاب عالم نے ایک قرارداد نے پیش کی۔
قرار داد میں ایوان سے مطالبہ کیا گیا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے 28 مئی کو عام تعطیل مسترد کی جائے، جس پر قرار داد کو ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔
قرارداد میں بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا بجٹ اجلاس کل 28 مئی کی سرکاری چھٹی سمیت ہفتے اتوار کو بھی جاری رہے گا۔
اس سے قبل وزیرِاعظم شہباز شریف نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے دن، 28 مئی یوم تکبیر کو سرکاری چھٹی قرار دیتے ہوئے کل ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  ایرانی اہداف نشانہ بنانے پر اسرائیل کو امریکی مراعات کی پیشکش