،گورنرفیصل کنڈی

خیبر پختونخوا بجٹ قواعد کے مطابق ہوا تو دستخط کروں گا،گورنرفیصل کنڈی

ویب ڈیسک: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلی علی امین گنڈا پور کی وفاق سے بات چیت خوش آئند ہے، خیبر پختونخوا بجٹ قواعد کے مطابق ہوا تو دستخط کروں گا۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے فضل کریم کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ مولانا کا علی امین گنڈا پور کے ساتھ ٹرک پر ہاتھ لہرانا عجیب منظر ہوگا، عارف علوی کا سنا تھا کہ وہ دندان ساز ہیں، اب معلوم ہوا وہ باورچی ہیں۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ علی امین گنڈا پور ٹیم کے ہمراہ وفاق سے مذاکرات کرتے تو زیادہ مثبت نتائج ملتے، وفاق سے بات چیت کے بعد صوبے میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کم ہوئی ہے، صوبے اور مرکز کے درمیان اچھے ورکنگ تعلقات ہونے چاہئیں۔
وفاق اور صوبہ باہمی اتفاق کی جانب بڑھ رہے ہیں، امید ہے علی امین گنڈا پور مستقبل میں بھی وفاق سے اچھے تعلقات رکھیں گے،شخصیات نہیں مرکز کے نمائندوں سے بات کی جاتی ہے۔
پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ آئینی تقاضوں کو دیکھتے ہوئے صو بے کے بجٹ کی منظوری دوں گا، خیبر پختونخوا بجٹ قواعد کے مطابق ہوا تو دستخط کروں گا، تمام سیاسی جماعتوں کو آپس میں بیٹھ کر ملکی مسائل حل کرنے چاہئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت معیشت کی بحالی کی طرف بڑھ رہی ہے، وزیر اعظم چین کیدورے پر جارہے ہیں۔
محمد بن سلمان بھی بہت جلد پاکستان کا دورہ کریں گے،افغانستان کے ساتھ تاریخی تجارتی راستے کھلنے چاہئیں۔

مزید پڑھیں:  سپیکر نے وزیراعلی کو لاپتہ قرار دیکر اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا