خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی

خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی کیلئے رواں مالی سال کے دوران47ارب کا ہدف مقرر

ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی کے پالیسی بورڈ کا اجلاس، مالی سال 2024-25کے دوران 47ارب روپے ریوینیو اکٹھا کرنے کا ہدف مقرر کیاگیا ۔
اجلاس میں متعلقہ کابینہ اراکین، انتظامی سیکرٹریز اور دیگر بورڈ ممبران نے شرکت کی ،اجلاس میں بورڈ کے گزشتہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا جبکہ صوبائی حکومت کی آمدن بڑھانے کے لئے ریونیو اتھارٹی کے اقدامات ، کامیابیوں اور دیگر امور پر بریفنگ بھی دی گئی ۔
اجلاس کو بتایاگیا کہ رواں مالی سال کے لئے ریونیو اتھارٹی کو 35 ارب روپے ریونیو کا ٹارگٹ ملا تھا، ریونیو اتھارٹی نے رواں مالی سال کے دوران اب تک 37 ارب روپے ریوینیو اکٹھا کر لیا۔
اجلاس میں مالی سال 2024-25 کے دوران اتھارٹی کے لیے 47 ارب روپے ریوینیو اکٹھا کرنے کا ہدف مقرر کرتے ہوئے نئے مال سال کے لئے ریونیو اتھارٹی کے بجٹ تخمینہ جات کی بھی منظوری دیدی گئی۔
فورم نے ریونیو اتھارٹی کے مختلف مجوزہ ریگولیشنز کی بھی مشروط منظوری دیدی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ٹیکس کے جملہ معاملات میں شفافیت اور استعداد کو بڑھانے کے کے لئے انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کا موثر استعمال کیا جائے۔
ڈیجیٹائزیشن کے عمل میں ان علاقوں کو پہلی ترجیح دی جائے جہاں سے زیادہ ریونیو اکھٹا ہوتا ہے۔
وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ ریونیو اتھارٹی کی استعداد کار کو بڑھانے کے لئے خالی آسامیوں کو پر کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم پیکج پر مولانا کو منانے کی ایک اور کوشش