سائفر کیس ، اپیلوں کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ کریگا

ویب ڈیسک: سائفر کیس پر بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی اپیلوں کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیر کو ہوگی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل دو رکنی بینچ کیس کی سماعت کریگا۔
یاد رہے کہ سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی اپیلوں پر سماعت ہوگی۔
یاد رہے کہ سائفر کیس کی سماعت کے حوالے سے 28 مئی کی تاریخ مقرر کی گئی تھی تاہم عام تعطیل کی وجہ سے اس دن سماعت نہ ہو سکی۔

مزید پڑھیں:  پی تی آئی احتجاج، جڑواں شہروں کو ملانے والے راستے تیسرے روز بھِی بند