خطرے کی گھنٹی، ملک میں پولیو کے مزید نمونوں میں وائرس کی تصدیق

ویب ڈیسک: ملک میں پولیو کے مزید نمونوں کی جانچ کی گئی جس میں وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ اسے ماہرین خطرناک قرار دے رہے ہیں۔
کراچی سنٹرل میں تجربات کے دوران ایک ماحولیاتی نمونہ میں پولیو وائرس پایا گیا جس نے ماہرین کو پریشانی کا شکار بنا دیا۔
محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے 2 ، کوئٹہ اور کوہاٹ کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں سال 153 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔ دوسری جانب 3 جون سے ملک بھر کے 66 مخصوص اضلاع میں پولیو مہم شروع کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہورہی ،عطاء تارڑ