سندھ میں پیپلز پارٹی کا شیرازہ جلد ریزہ ریزہ ہو جائے گا ، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کا شیرازہ جلد ریزہ ریزہ ہو جائے گا۔ بانی پی ٹی آئی سندھ کے عوام کو حقیقی آزادی دلائیں گے۔
رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ سندھ کا سیاسی مافیا بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنانے کی تگ ودو میں لگا ہے تاہم ان کا یہ خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ لاکھ کوشش کر لیں مگر بلاول میں وزیراعظم بننے کا مطلوبہ سسٹم موجود ہی نہیں۔ ان کی تمام کوششیں رائیگاں جائِینگی۔
مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کا شیرازہ جلد بکھر جائیگا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کچے سمیت پکے کے ڈاکو کو بھی نکیل ڈالیں گے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی گرفتاری کی متضاد اطلاعات،سرکاری ذرائع کی تردید