پی ٹی آئی انتخابی نشان بلے کی واپسی کی درخواست پر کارروائی ملتوی

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کی جانب سے انتخابی نشان بلے کی واپسی کیلئے کوششیں مزید تیز ہو گئی ہیں۔ اس سلسلے میں لاہور ہائیکورٹ میں کیس داخل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے اس سلسلے میں دائر درخواست پر وفاقی حکومت کے وکیل کو دائرہ اختیار سے متعلق دلائل دینے کی ہدایت کر دی۔
لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کے بلے کا انتخابی نشان واپس لینے کے الیکشن کمیشن کے اختیار کے خلاف درخواست پر سماعت جسٹس عابد عزیز شیخ نے کی۔
یاد رہے کہ درخواست تحریک انصاف اور متعدد عہدیداران کی جانب سے دائر کی گئی جس میں کہا گیا تھا کہ عام انتخابات سے قبل پی ٹی آئی سے انتخابی نشان بلا واپس لینا الیکشن کمیشن کا غیر قانونی اقدام تھا۔
بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کا انتخابی نشان بلے کے واپس لینے کے الیکشن کمیشن کے اختیار کے خلاف درخواست پر مزید کارروائی 4 جون تک کیلئے ملتوی کر دی۔

مزید پڑھیں:  ضلعی انتظامیہ ملاوٹ مافیا کےخلاف متحرک، 2ہزار لیٹر موبل آئل برآمد