پشاور، پانام ڈھیری میں 2 سال قبل کورٹ میرج کرنے والا جوڑا قتل

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور کے تھانہ متھرا کی حدود پانام ڈھیری میں 2 سال قبل کورٹ میرج کرنے والا جوڑا قتل کر دیا گیا۔
پولیس رپورٹ کے مطابق مقتولین میں ابرار کی عمر 22 سال جبکہ مقتولہ کی عمر 19 سال بتائی جاتی ہے۔
پولیس رپورٹ کے مطابق ملزمان نے فائرنگ کر کے میاں بیوی کو قتل کیا۔ رپورٹ میں یہ بھی درج ہے کہ نوجوان جوڑے نے 2 سال قبل کورٹ میرج کی تھی جس سے ان کے گھروالےناخوش تھے۔
ذرائع کے مطابق پولیس شواہد اکھٹے کرنے میں لگ گئی اور تفتیش مکمل ہوتے ہی ملزمان کے گھروں پر چھاپے مارے جائیں گے۔
اس حوالے سے پولیس نے مزید بتایا کہ مقتول کے گھروالوں نے تین ملزمان کیخلاف مقدمہ کیلئے پولیس کو درخواست دیدی۔

مزید پڑھیں:  صوبے کا وزیراعلی کل سے گمشدہ ہے، سپیکر رولنگ دیں، ڈاکٹر امجد