تخت بھائی، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف ضلعی انتظامیہ متحرک، گوداموں پر چھاپے

ویب ڈیسک: تخت بھائی میں ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاون کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاع پر اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی آفتاب عالم نے پولیس ٹیم کے ہمراہ مختلف علاقوں میں قائم تاجروں کے گوداموں پر چھاپے مارے۔
اس دوران مختلف گوداموں میں چینی، غلہ، اٹا کے ذحیرہ اندوزی کا انکشاف کیا گیا۔ اس حوالے سے مقامی عمائدین نے کہا کہ اسی وجہ سے مارکیٹ میں مذکورہ چیزوں کی قلت اور ریٹ میں اضافہ ہو جاتا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی نے اس موقع پر سٹاک رجسٹر اور گودام رجسٹریشن سرٹیفکیٹ چیک کیے اور اس کی کوالٹی اور کوانٹٹی بھی چیک کی۔
انہوں نے خبردار کیا کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف چیک اینڈ بیلنس جاری رہے گا اور اس میں ملوث عناصر کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائیگی۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو واپس پشاور بھجوائے جانے کا امکان