روات میں جلسے کی اجازت کے اقدام کو چیلنج کریں گے، پی ٹی آئی

ویب ڈیسک: اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی کو روات میں جلسے کی اجازت دیدی گئی ہے، اس فیصلہ کیخلاف تحریک انصاف نے ایک بار پھر اسلام آباد ہائیکورٹ جانے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کو وفاقی دارالحکومت میں جلسے کی اجازت نہ دینے سے متعلق توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔
اس دوران ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کی درخواست پر ہائیکورٹ کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر آفس نے پی ٹی آئی کو روات جی ٹی روڈ پر جلسے کی اجازت دے دی ہے۔
اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کے جواب پر عدالت نے پی ٹی آئی کے وکلاء سے کہا کہ آپ چاہیں تو ضلعی انتظامیہ کے اقدام کو چیلنج کر سکتے ہیں۔
اس موقع پر پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ روات میں جلسے کی اجازت کے اقدام کو چیلنج کریں گے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو پی ٹی آئی خود ڈھونڈ رہی ہے، گورنر فیصل کنڈی