مارگلہ پہاڑیوں میں فیصل مسجد کے قریب آگ بھڑک اٹھی

ویب ڈیسک: اسلام اباد کی مارگلہ کی پہاڑیوں پر ایک بار پھر آگ بھڑک اٹھی تاہم اب کی بار آگ فیصل مسجد سے ملحقہ پہاڑیوں میں لگی ہے۔
یاد رہے رواں ہفتے ٹریل تھری، فائیو اور ای الیون سیکٹر میں آگ لگنے کے واقعات رونما ہو چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی مارگلہ کی پہاڑیوں پر دوبارہ آگ بھڑک اٹھی۔ اس بار آگ فیصل مسجد کے قریب پہنچ گئی ہے۔
مارگلہ پہاڑیوں پر آگ گزشہ واقعات سے مختلف جگہ پر لگی ہے۔ اب کی بار نیول اور ائیر فورس کمپلیکس کے عقبی جانب پہاڑی پر آگ بھڑک اٹھی ہے۔
آگ بجھانے کیلئَے سی ڈی اے فائر بریگیڈ اور ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پر روانہ ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے وار تیز، 24 گھنٹوں میں مزید 75 کیسز رپورٹ