بیرونی سفارتکار پاکستانی معاملات پر تبصروں میں مختاط رہیں، دفتر خارجہ

ویب ڈیسک: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار پریس کانفرنس میں کہا کہ سپریم کورٹ کے برطانوی ہائی کمشنر کو لکھے خط پر دفتر خارجہ رائے نہیں دے گا۔
ان کا کہنا تھاکہ بیرونی سفارتکار پاکستان کے اندرونی معاملات پر تبصرہ کرنے میں مختاط رہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میں دہشت گرد حملوں کی دھمکیوں کے پیش نظر امریکی اتھارٹیز کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ توقع ہے امریکی حکام پاکستانی کھلاڑیوں اور شہریوں کو سکیورٹی فراہم کریں گے۔
مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ بھارت کو جموں کشمیر میں جاری مظالم و بربریت روکنی چاہئے۔
ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف چین کا 5 روزہ سرکاری دورہ کریں گے اور اس دوران اہم ملاقاتیں کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اقتصادی اجلاس میں شرکت بھی کریں گے،
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے افغانستان کے ساتھ اپنے خدشات سے آگاہ کر دیا ہے۔ افغانستان نے گزشتہ رات کی ملاقات میں پاکستان کو یقین دلایا کہ بشام واقع میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ آذربائیجان کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان بہت اہم تھا۔ پاکستان کو یوکرین پیس سمٹ کی دعوت موصول ہوئی ہے جس پر مشاورت جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا میں دہشت گردی انتہا پر ،حکومت کو کوئی فکر نہیں: میاں افتخار